پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے دائر درخواستیں کل سماعت کے لئے مقرر ہوگئیں، درخواستوں پر سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا، لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز انور، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی شامل ہیں۔
گزشتہ سماعت پر لارجر بینچ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لئے طلب کیا ہے، عدالت نے چھ آئینی سوالات اٹھائے ہیں، عدالت نے آئینی سوالات پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے معاونت طلب کی ہے۔
Discussion about this post